محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا الصبح ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے الصبح ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا، منصوبے کی پائلز ۔ پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوگیا ۔
پراجیکٹ کی حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ،وزیر داخلہ محسن نقوی نے پراجیکٹ کےترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اتحاد میں دراڑ،حکومت خطرے میں پڑ گئی
وزیر داخلہ نے مستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کی جامع پلاننگ کی ہدایت کی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے منصوبے کے اردگرد دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہ کہا کہ ٹی چوک فلائی اوور منصوبے سے جی ٹی روڈ سے آنے والے مسافروں کو دارلحکومت تک سگنل فری رسائی ملے گی ۔
عوامی سہولت اور خدمت ہمارا سب سے بڑا مقصد ہے، وزیر داخلہ کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی
آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔