ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور خوشخبری مل گئی

Oct 18, 2023 | 10:06:AM
ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور خوشخبری مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے بعدمختلف اشیا کی قیمت میں مسلسل کمی ہوتی نظر آرہی ہے جیسے گاڑیاں ، الیکٹرانک سامان اور تعمیراتی میٹریل لیکن اب مارکٹ اور خصوصی طور پر گھریلو صارفین کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ  سولر پلیٹس اور بیٹریاں بھی سستی ہوگئیں۔

 مارکٹ ذرائع کے مطابق  کراچی کی ریگل مارکیٹ سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 15 ہزار سے پانچ ہزار تک کی بڑی کمی آگئی ہے، 165 واٹ کی سولر پینل 16ہزار200سے کم ہوکر10 ہزار 800 روپے کی ہوگئی جبکہ 260واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزارروپے کی کمی ہوگئی۔


تاجروں کے مطابق 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت48ہزار400 سے کم ہوکر33ہزار روپے پر آگئی،150ایمپیئرکی بیٹری بھی 6 ہزار روپے سستی ہوگئی تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قوت خریدختم ہوگئی ہےاسی لیےفروخت میں مندی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہونے کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہو سکا، سولر پینل کی قیمتیں کم کرنے کے معاملے پر تاجر برادری تقسیم نظر آتی ہے،پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گذشتہ 2 سال کے دوران 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے سولر پینلز درآمد ہوئے۔سستی شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے حکومت نے رواں سال فروری میں سولر امپورٹ پر تمام ٹیکسز ختم کر دیئے،جس پر سولر پینل کی قمیت فی واٹ 135روپے سے کم ہوکر 70 روپے فی واٹ ہوگئی، اور 550 واٹ کا سولر پینل 75ہزار سے کم ہو کر 34ہزار روپے کا ہوگیا، اب ڈالر کی قدر میں واضح کمی کے باوجود اکثر مارکیٹوں میں قیمتیں بدستور فروری والی وصول کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ؛ روپے کی قدر میں بہتری، گاڑیوں کی قیمت میں 6 لاکھ روپے تک کمی