انوکھی واردات ، ڈاکو 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار  

Oct 18, 2022 | 22:34:PM
  انوکھی واردات ، ڈاکو 40 لاکھ کی مونگ پھلی لوٹ کر فرار  
کیپشن: مونگ پھلی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )راولپنڈی میں تھانہ چکری کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات,ڈاکوؤں نے مونگ پھلی سے بھرے ٹرالے کو لوٹ لیا ۔

ٹرالر ڈرائیو رفیق اللہ کا کہنا ہے کہ 40 لاکھ روپے مالیت کی مونگ پھلی لوڈ کرکے پشاور جارہے تھے ،3 ڈاکوؤں نے عملے سے30 ہزار کی نقدی، تین موبائل فون چھین کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ملزمان چالیس لاکھ روپے کی مونگ پھلی نکال کر ٹرالر کو خالی حالت میں ویرانے میں چھوڑ گئے۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرالر کو  تحویل میں لے لیا  ہے۔