موٹروے پر چلتی گاڑ ی میں آگ بھڑک اٹھی۔۔گاڑی مکمل تباہ ،ویڈیو وا ئرل

Oct 18, 2021 | 23:52:PM
سیالکوٹ،فیصل آباد،موٹروے،گاڑی،آگ لگ
کیپشن: چلتی گاڑی میں آتشزدگی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بڑی کمپنی کی گاڑی جس  کا 2020 کاماڈل ہے، ہائی وے پر جاتے ہوئے اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ  فیصل آباد موٹر وے پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے پر صارفین خوف زدہ ہوگئے۔گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ موٹر وے پر سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک ہارن اور وائپر تیزی سے چلنا شروع ہوگئے اور کچھ لمحوں بعد گاڑی میں سے دھواں اٹھنا شروع ہوگیا تھا۔

جب گاڑی سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا تو فوراً گاڑی سے سب باہر نکل آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، چند منٹوں میں گاڑی راکھ کا ڈھیر بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:گھر سے بھاگنے والی لڑکی سےدوست نے نکا ح سے انکا ر کر دیاتو کس سے شادی کر لی ۔۔جانیے