جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنےکیلئے انوکھا طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ

Nov 18, 2025 | 10:39:AM
جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنےکیلئے انوکھا طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردئیے گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گزشتہ ہفتے جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو  آبادی سے دور  بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع  کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہدا کے آبادی والے علاقوں میں  استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید

دوسری جانب  ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور  پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ  رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ ریچھ مختلف  باغات کے پھلوں کو بھی کافی نقصان پہنچا چکے ہیں۔