آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

Nov 18, 2023 | 12:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف  نے دو ٹوک اعلان کر دیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ نے ملاقات کی جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ شامل تھے،علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت کی مذمت کی اور ملک میں رواداری، امن و استحکام کیلئے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام نے کہا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کیلئے ہیں جن کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔

آرمی چیف نے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کیلئے مذہبی علما کے فتویٰ پیغام کو سراہا، آرمی چیف نے علما گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر، تدارک، اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔