بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس کا کیا بنا؟ ویڈیو دیکھیں

Nov 18, 2021 | 19:08:PM
بھارتی ریاست اروناچل پردیش، انڈین ایئر فورس، ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر
کیپشن: انڈین ایئرفورس، طیارہ گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ اور تین عملے کے ارکان سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر تکنیکی مشن پر تھا تاہم اس کو اروناچل پردیش میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش لینڈنگ کرنے کی کوشش میں اچانک گر جاتا ہے جس کے بعد مقامی لوگ عملے کو ریسکیو کرنے کیلئے دوڑ لگا دیتے ہیں۔
ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت پانچوں افراد محفوظ رہے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اس حوالے سے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کامیڈی کنگ عمر شریف کی موت کا ذمہ دار کون ؟عمر شریف کی اہلیہ کا تہلکہ خیز انٹرویو۔۔تمام راز فاش!!!