بابر اعظم کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 18, 2021 | 09:35:AM
بابر اعظم نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں
کیپشن: بابر اعظم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جو کہ اُنہوں نے  بنگلادیش کے خلاف سیریز سے قبل ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران لیں۔

 ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصاویر میں بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان اور شاہنواز دھانی سمیت دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔

ایک تصویر میں بابر اعظم کِٹ پہنے پریکٹس کررہے ہیں اور کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔

بابر اعظم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کرکٹ پر واپسی۔‘

  واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      امارات کا پاکستانی کمپنی سےاربوں روپےکا دفاعی معاہدہ