پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: مریم نواز
بھارتی جارحیت پر غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،ترکیہ کے سفیرسے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز نے بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی طرف سے پاکستان کی دوٹوک حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صدر اردوان کا کہنا کہ ہمیشہ پاکستان کیساتھ ہیں،یہ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کیلئے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں ، ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کا سولر پینل منصوبہ کرپشن کی نذر ہوگیا: عظمیٰ بخاری
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزیدکہا کہ پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں، تجارت کو مزید تقویت دینے کیلئے ترکیہ کیساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے، پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔