وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ
مولانامحمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات،دین اسلام کی خدمت کیلئے مرکز کے مثالی کردار کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیااور مختلف سیکشن دیکھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے دورہ کے موقع پر مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے بھی ملاقات اور دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفی کے مثالی کردار کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے،طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی،بھارت کے خلاف عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں،فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی،پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل 100بار سوچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان میں جاری دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے : ڈی جی آئی ایس پی آر
اس موقع پر مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا پاکستانی قوم دندان شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا،قوم نے مثالی جرأت کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی.
سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نےملکی سالمیت،استحکام،ترقی اور خوشحالی کیلئے دعابھی کرائی۔