متحدہ عرب امارات: نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان

Mar 18, 2026 | 09:00:AM
متحدہ عرب امارات: نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہوگی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، سردی لوٹ آئی