دنیا کے پہلے تھری ڈی ریلوے سٹیشن کی تعمیر

Mar 18, 2025 | 19:32:PM
دنیا کے پہلے تھری ڈی ریلوے سٹیشن کی تعمیر
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دنیا میں پہلی بار  ریلوے سٹیشن تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے تعمیر کیا جا رہا ہے،جی ہاں واقعی جاپان میں دنیا کے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن کی تعمیر ہونے والی ہے۔

اوساکا شہر کے جنوب میں 60 میل دوری پر واقعی علاقے Wakayama میں 108 اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نئے ریلوے سٹیشن کو تعمیر کیا جائے گا۔

مگر خاص بات یہ ہے کہ پورے سٹیشن کی تعمیر محض 6 گھنٹے میں مکمل کرلی  جائے گی۔سفید رنگ کے اس سٹیشن کے کمپیوٹر خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں۔

جاپان ریلوے گروپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریلوے سٹیشن کے لیے تعمیراتی سامان کو تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی سے تیار کیا جائے گا اور پھر اسے تعمیراتی مقام پر پہنچا کر 6 گھنٹوں کے اندر اسمبل کر دیا جائے گا۔

اس کام کا آغاز 25 مارچ کو وہاں کے پرانے ریلوے سٹیشن سے آخری ٹرین کے روانہ ہونے کے بعد ہوگا۔

یہ واضح نہیں کہ جاپان ریلوے کی جانب سے ایک گمنام ریلوے سٹیشن کو دنیا کے پہلے تھری ڈی ریلوے سٹیشن کی تعمیر کے لیے کیوں منتخب کیا گیا۔

بیان میں بتایا گیا کہ اس منصوبے سے ہمیں مستقبل میں ماحول دوست میٹریل اور جدید ٹیکنالوجیز سے دیگر خطوں میں تعمیراتی منصوبوں کے لیے مدد ملے گی۔