خاتون کے کافی پینے کے مختلف انداز کی ویڈیو وائرل

Mar 18, 2024 | 08:29:AM
خاتون کے کافی پینے کے مختلف انداز کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا میں کافی کے شوقین افراد کافی تعداد میں موجود ہیں،ایسی ہی ایک  خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی ہیں جس نے کافی کو مختلف انداز میں پینے اور بنانے کی ویڈیوز سے سب کو حیران کردیا ۔

کئی لوگوں کے لیے صبح اٹھ کر کافی پینا کافی اہم ہوتا ہے اور وہ مائع کو اپنے حلق سے نیچے نہ اتاریں تو ان کا دن شروع نہیں ہوتا، تاہم انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو زنے دھوم مچادی ہے جس میں ایک خاتون کافی کے فوارے، جوتے اور باتھ ٹیب میں بیٹھ کر  کافی پیتی نظر آرہی ہیں۔

ڈینیئل میکائیلوو نامی خاتون چائے اور کافی جیسی مشروبات جس میں کیفین پائی جاتی ہیں انھیں پینے کی کافی شوقین ہیں۔

خاتون نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی نئی دریافت کافی کے فوارے سے کافی نوش کرتی نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیند کی کمی کس خطرناک مرض کا سبب بنتی ہے ؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کافی کا چھوٹا سا فوارہ ماربل کی ایک ٹیبل پر رکھا ہوا ہے جبکہ اس کے چار درجے بنائے گئے ہیں، آخر شیشے کے برتن میں کپ بھی لٹکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ایسی ہی ایک اور ویڈیو میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چائے کو جوتے میں بناتی ہیں اور اسے پیتی ہے۔

ڈینیئل میکائیلوو نامی خاتون کی ایک اور ویڈیو جس نے سب کو دنگ کردیا وہ ہے باتھ ٹیب میں بیٹھ کر کافی پینا ، اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے باتھ ٹیب کو پانی کی بجائے کافی سے بھر لیا اور پھر اس میں بیٹھ کر کافی پیتی نظر آئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے پہلے کافی ڈالی اور پھر کافی زیادہ برف ڈال کر اس میں بیٹھ جاتی ہیں اور ساتھ ہی ایک کافی کا مگ ہاتھ میں پکڑا ہوتا ہے۔

ڈینیئل کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اس انوکھی دریافت کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔