صدرمملکت کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جس دوران مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
صدرمملکت کا چیئرمین پی او ایف واہ لیفٹیننٹ جنرل طاہرحمید شاہ نےاستقبال کیا ، آصف علی زرداری کو پی اوایف واہ کےمختلف پیداواری یونٹس ، فنی صلاحیتوں،دفاعی پیداوار اور ملکی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں ادارے کے کلیدی کردار پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں پی او ایف کے مؤثرکردارکی تعریف کی۔
صدرمملکت نے فیکٹریز کے مختلف پیداواری یونٹس کا دورہ بھی کیا ، صدر نے عملے کی فنی مہارت،عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور زور دیا کہ سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں قومی دفاعی صلاحیتیں مزید مستحکم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات, بلاول بھٹو نے بڑا عندیہ دیدیا