پاک بحریہ کا ہنگامی کال پر سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئےکامیاب ریسکیو آپریشن

Jun 18, 2025 | 20:41:PM
 پاک بحریہ کا ہنگامی کال پر سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کیلئےکامیاب ریسکیو آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک بحریہ کا ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لئے کامیاب ریسکیو آپریشن ۔پاکستان نیوی نے بروقت ہنگامی طبی امداد   فراہم کرکے مثالی کردار کا عملی ثبوت دیا۔

 تفصیلات کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے  پاک بحریہ کو اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی ،پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینئر (JMICC) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا اور بھارتی عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

بھارتی عملے کیلئے بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی قومیت سے بالاتر ہو کر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔یہ اقدام سمندر میں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کے مثالی کردار کا عملی ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹی زبان استعمال کرنیوالے صرف چند ہزار لوگ رہ گئے، یونیسکو کا انتباہ