ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون مارا گیا

Jun 18, 2025 | 15:27:PM
  ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والا اسرائیلی ڈرون مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ایران نے اپنی سرحدی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا۔ 

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی کہ ایرانی دفاعی نظام نے اصفہان شہر میں اسرائیلی کا ہرمز ڈرون مار گرایا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کی فوٹیج بھی جاری کی اور کہا کہ  ڈرون گزشتہ رات گرایا گیا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے خوشخبری، حکومت  نے بڑا اعلان کر دیا

اس کے علاوہ ایرانی نیوز  ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ بھی مار گرایا ہے۔ 

اسرائیلی حکام نے بھی اصفہان میں اپنا ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی تصدیق کردی  تاہم انہوں نے ایف 35 کی تباہی کی تصدیق نہیں کی۔ 

واضح رہے ایران نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ  اس کے دفاعی نظام نے اسرائیلی کے 4 ایف 35 طیارے مار گرائے ہیں۔