تہران پر اسرائیل کے پہ در پہ حملے، اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسرائیل نے تہران پر پہ در پہ حملے کیے ہیں جس کے بعد ایک اپارٹمنٹ سے آگ کے شعلے اٹھتے میلوں سے دکھائی دے رہے ہیں اور دھوئیں کے بادل بھی واضح ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران اور کرج Karaj شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔
اسرائیلی حکام نے تہران کے ڈسٹرکٹ 18 کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کردیں،اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران کے قریب آئل ریفائنریز پر نئے اسرائیلی حملے کی بھی اطلاع ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں:سابق آسٹریلوی کپتان کا بابر اعظم بارے حیران کن بیان، شائقین حیران رہ گئے
دوسری جانب ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیل پر آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کردیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ بیس کے قریب ایرانی میزائل داغے گئے اور کئی مقامات پر آگ لگ گئی۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران کے فتح میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔