اداکارہ علیزے شاہ کی لال لباس میں تصاویر مداحوں کو بھا گئیں، انڈسٹری کی حسین لڑکی قرار

Jun 18, 2021 | 20:55:PM
اداکارہ علیزے شاہ کی لال لباس میں تصاویر مداحوں کو بھا گئیں، انڈسٹری کی حسین لڑکی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں جن کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے لال لباس میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خود کو ایک ستارہ کہہ دیا۔

انہوں نے لال لباس میں تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں جسے دیکھنے والے خوب تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔ایک تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے کہا کہ نرم اور رحم دل ہونا ہی مضبوطی کی نشانی ہے۔

ایک اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے کہا کہ ’ستاروں کا اور میرا ایک ہی کام ہے صرف چمکنا۔مداح ان تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں انڈسٹری کی حسین لڑکی قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے بال کٹوا کر چھوٹے کروالیے تھے، جس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں بال کٹوا کر چھوٹے کروانے پر کوئی پچھتاوا نہیں البتہ کبھی کبھار وہ اپنے لمبے بالوں کو یاد کرتی ہیں۔