کل تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے رہیں گے

Jun 18, 2021 | 18:03:PM
کل تمام مارکیٹیں اور بازار کھلے رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت کے دس جون کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ہفتہ کے روز شہر کی مارکیٹس اور بازار کھلے رہیں گے، ہفتہ کے روز شہر کے بازاروں ومارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیاں کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ میں چھ روز تجارتی سرگرمیاں ہوسکیں گی،ہفتہ کے روز بھی مارکیٹس اور بازار کھلے سکیں گے اور اس نوٹیفکیشن کا اطلاق15 جون سے 30 جون تک رہے گا۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود بعض مارکیٹوں اور بازاروں میں پولیس ہفتہ کے روز مارکیٹیں بند کرانے کیلئے پر تولنے لگی ہے تاجران اس حوالے سے شکایات سامنے آگئیں۔
اس سلسلے میں تاجر رہنماوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجر رہنماوں کو کل مارکیٹیں بند رکھنے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہے۔
شہر کی تاجر برادری نے سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو اس غیر قانونی اور غیر ضروری اقدام سے روکا جائے جب پنجاب حکومت نے ہفتہ کے روز مارکیٹس کھولنے کی اجازت دی ہے تو پولیس کیوں رکاوٹ بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل