ایف آئی اے میں غیر قانونی طور پر تعینات افسروں کی چھٹی 

Jun 18, 2021 | 16:15:PM
ایف آئی اے میں غیر قانونی طور پر تعینات افسروں کی چھٹی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت داخلہ نے 14 افسران کو ایف آئی اے سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے میں ضم شدہ 14 افسروں کو اپنے محکموں میں واپس بھیجا جائے گا۔14 افسر غیر قانونی طور پر 1988 سے ایف آئی اے میں ضم ہوتے آ رہے ہیں۔سپریم کورٹ ان افسروں کی ایف آئی اے میں انضمام کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔
نکالے جانے والے افسروں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر میر مظہر جبار اور نصراللہ خان گوندل جبکہ ایف آئی اے سے نکالے جانے والے افسروں میں دو خواتین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبنیٰ ٹوانہ اور انسپکٹر زرین آمنہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان بزدل وزیراعظم ۔۔ انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔ طاہر القادری