تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کچھوے سفاری پارک منتقل

Apr 29, 2024 | 09:32:AM
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد ہونے والے نایاب نسل کے کچھوؤں کو لاہور کے سفاری پارک پہنچا دیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین)  تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد ہونے والے نایاب نسل کے کچھوؤں کو لاہور کے سفاری پارک پہنچا دیا گیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے کسٹم حکام کو کچھووں کی حوالگی کے لیے خط لکھا تھا.  کچھووں کو سفاری پارک ایکوریم بلاک میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

 اُن کا مزید کہنا ہے کہ  وائلڈ لائف پنجاب جنگلی حیات کے تحفط کے لیے کومبنگ آپریشن جاری رکھے گا. 

یاد رہے کہ 200 کچھووں کو محکمہ وائلڈ لائف نے دو روز قبل لاہور ائیر پورٹ پر آنے والے سامان سے برآمد کیا تھا.