کورونا ویکسین کی قلت، کراچی شہر  کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز  بند

Jun 18, 2021 | 12:09:PM
کورونا ویکسین کی قلت، کراچی شہر  کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز  بند
کیپشن: کراچی: ویکسینیشن سینڑ کو تالا لگا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس کی ویکسین کی قلت سے کراچی شہر  کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز  بند کر دئیے گئے۔  
 محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق شہر قائد کے تمام اضلاع کے مین سینٹرز کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے چھوٹے سینٹرز بند کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے ویکسین کی عدم فراہمی کے باعث سینٹرز بند کیے گئے ۔  

ڈی ایچ او ساؤتھ آفس  کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہی 40 ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے تھے ، جس میں سے30 بند ہو گئے۔ ڈی ایچ او آفس ضلع غربی کے مطابق  ضلع غربی میں قطر ہسپتال میں قائم ماس سینٹر  کو فعال رکھا گیا ہے ۔  ڈاکٹر مظفر اوڈھو ڈی ایچ او سینٹرل کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے18 سینٹرز میں سے 3 بند کر دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا مزید 39 افراد کی جان لے گیا،1ہزار43 نئے کیسز