کےالیکٹرک اور مشرق بینک پاکستان کے درمیان شراکت داری

صارفین بجلی کے بل کی ادائیگی پر 10,000 روپے تک کیش بیک حاصل کر سکیں گے

Jul 18, 2026 | 15:07:PM
 کےالیکٹرک اور مشرق بینک پاکستان کے درمیان شراکت داری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار)کےالیکٹرک اور مشرق پاکستان کی شراکت داری کے بعد بجلی کے بل کی ادائیگی پر صارفین کو 10,000 روپے تک کیش بیک حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کےالیکٹرک کی مشرق پاکستان کے ساتھ شراکت داری کے تحت مالیاتی ادارے میں کرنٹ اکاؤنٹ رکھنے والے یا نیا کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے والے کےالیکٹرک کے صارفین بجلی کے بل کی ادائیگی پر 10,000 روپے تک کیش بیک حاصل کر سکیں گے۔
 ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق کےالیکٹرک کی 70 فیصد سے زائد بل ادائیگیاں ڈیجیٹل ذرائع سے ہو رہی ہیں،کےالیکٹرک کے 27 لاکھ سے زائد صارفین کمپنی سے ڈیجیٹل ذرائع سے منسلک ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں پھربڑا اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
ترجمان کے الیکٹرک  کے مطابق مشرق بنک سے شراکت داری ڈیجیٹل ادائیگیوں اور مالی شمولیت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔