سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، کس مایہ ناز بلے باز کو پیچھے چھوڑا؟

Jul 18, 2023 | 16:25:PM
سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، کس مایہ ناز بلے باز کو پیچھے چھوڑا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا اور ماضی کے مقبول کرکٹر جاوید میانداد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

سعود شکیل نے سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑا، گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔

   عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 412 رنز بنالیے ہیں جبکہ 100 رنز کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انیس ٹی ٹوئنٹی میچئز کھیلے گی

کھیل کے تیسرے روز سعود شکیل نے 129 گیندوں پر سنچری اسکور کی جبکہ سلمان علی آغا 83 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے ٹیسٹ میں چھٹی وکٹ پر 177 رنز کی سب سے طویل شراکت داری کی، اس وقت کریز پر سعود شکیل اور نسیم شاہ موجود ہیں۔

 کھیل کے تیسرے روز سری لنکا نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں، سلمان علی آغا 83 رنز پر، نعمان علی 57 گیندوں پر 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی 14 گیندوں پر 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

گال میں میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔