پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ

Apr 20, 2024 | 12:57:PM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران  کاروبار میں  تیزی اور مثبت رجحان ریکارڈ کیاگیا۔

ہفتے وار رپورٹ کے مطابقکاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 595 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس 0.85 فیصد اضافے سے 70 ہزار 909 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 71092  اور کم ترین سطح 69783 رہی۔

بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے  اور  106 ارب روپے مالیت کے شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 73 ارب روپے اضافے سے 9833 ارب روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: برادرانہ تعلقات،ایرانی صدر کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے، محسن نقوی

دوسری جانب ایک معاشی اعداوشمار کے بھی سٹاک مارکیٹ پر اثرات دیکھے گئے،  سعودی وزیر خارجہ کا وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ کے مثبت اثرات ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اگلے 5برس میں پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،سعودری عرب نے پاکستان میں ابتدائی طور پر 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے پلان دیا ہے۔

جس کے مطابق  پیٹرول 4.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.14 روپے مہنگا کیا گیا۔

اس کے علاوہ بڑے پیمانے کی صنعتوں کی نمو مارچ 24 میں 0.1 فیصد بڑھ کر 4.10 فیصد رہی اور فروری کے مقابلے مارچ میں گاریوں کی فروخت 3 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری کے مقابلے مارچ میں تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ کر 2.30 ارب ڈالر رہا۔