ترک صدر نے بڑی دھمکی دیدی

Jul 18, 2022 | 21:48:PM
ترک صدر بڑی دھمکی
کیپشن: رجب طیب اردگان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان میں میدان میں آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن نے انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ترکی نیٹو کی ر±کنیت کے لیے درخواست منجمد کر دے گا۔ ترک صدر کا کہناتھا کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری شرائط پوری نہیں کیں تو ہم اس عمل کو روک دیں گے۔
واضح رہے کہ ترکی نے دونوں ممالک کے نیٹو میں شمولیت پر اعتراضات کئے تھے ،ترکی نے دونوں ملکوں پر الزام عائد کیا تھا کہ دونوں ممالک کرد عسکریت پسندوںکی سپورٹ کررہے ہیں ،ترکی فتح اللہ گولن کے پیروکاروں سمیت درجنوں مشتبہ ”دہشت گردوں“کو حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کررہا ہے جس پر فوجی بغاوت کا الزام ہے ۔تاہم ترکی اس شرط پردونوں ممالک کی نیٹو میں شمولیت کیلئے رضا مند ہوا تھاکہ وہ دونوں ممالک عسکریت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔ 
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ پریانکا چوپڑا کتنے سال کی ہوگئیں؟