خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ،باراتیوں کی کشتی الٹ گئی، 19 جاں بحق

Jul 18, 2022 | 16:34:PM
فائل فوٹو
کیپشن: خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ،باراتیوں کی کشتی الٹ گئی 19 جان بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک )دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹنے کا معاملہ ،دریائے سندھ میں ماچھکہ کے قریب باراتیوں کی کشتی الٹ گئی،حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 19ہوگئی، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے مزید 16افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ۔تمام لاشیں خواتین کی ہیں،ڈوبنے والےافراد کی کل تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکی ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ  دریائے سندھ سے مزید16لاشیں نکال لیں گئیں،حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی۔تمام لاشیں خواتین کی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں 50 سے 70 افراد سوار تھے، ڈوبنے والوں ابھی تک تعداد کنفرم نہیں ہورہی۔

باقی ڈوبنے افراد کو نکالنے کے لیے اطلاع ملنے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور مزید افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔کئی افراد کی اب بھی تلاش جاری ہے، مقامی افراد کے مطابق کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔