محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، چودھری پرویزالٰہی

Jan 18, 2026 | 15:25:PM
محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، چودھری پرویزالٰہی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کاقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور قابل احترام پارلیمنٹرین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے، ان کی قیادت میں اپوزیشن ایک مضبوط اور مثبت تعمیری کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی۔