"شکیرا "نے دھوکا دینے پرسابق شوہر کا سر فریج میں رکھ دیا

Jan 18, 2023 | 21:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انگلش سپر سٹار ماڈل اور سنگرشکیرا نے اپنے نئے البم میں سابق شوہر ’’ جیرڈ پک ‘‘کا سر فریج میں رکھ دیا۔
غیر ملکی سائیٹ کے مطابق مشہور سنگر شکیرا نے اپنے نئے ویڈیو البم میں سابق شوہر فرینڈ جیرڈ پک کا سر فریج میں رکھ کر اسے تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، شکیرا اور جیرڈ پک نے ایک ساتھ تقریباً11سال گزارے ہیں اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔
 شکیر ا  اپنے نئےالبم میں اپنے شوہر کی بے وفائی کے حوالہ دے رہی ہیں اور ساتھ انہوں نے  اس سراغ کا بھی ذکر کیا ہے جس سے انہوں نے اپنے شوہر کو بے وفائی کا مرتک پایا، شکیرا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ ایک سفر سے واپس آئیں تو فریج میں ایک سٹابری جام کا خالی جار دیکھا ، ڈیلی میل کے مطابق شکیرا جانتی ہیں کہ فیملی میں کسی بھی فرد کو سٹابری جام پسند نہیں ہے ، اس کا مطلب ان کے جانے کے بعدگھر میں کوئی اور رہ رہا تھا، شکیرا نے اپنے نئے میوزک البم میں اس واقع کا ذکر کیا ہے اور اس جام کی جگہ اپنے سابق شوہر کا سر فریج میں رکھا۔

 دوسری جانب جیرڈ پک اپنی نئی گرل فرینڈ کلیرا چیا مارٹی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، شکیرا نے اپنی سابقہ ساس سے دوری اختیار کرنے کیلئے گھر میں ایک دیوار بھی کھڑی کرنا شروع کر دی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک بہت دلچسپ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شکیرا نے اپنی بالکونی میں ایک انسانی قد کی چڑیل نما سٹیچو بھی کھڑا کر رکھا ہے جو کہ سابقہ ساس کے گھر کی طرف نظر آتی ہے۔