وزیر اعظم لکسمبرگ پاکستانی آموں کے دیوانے، بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی گفتگو

Jan 18, 2023 | 21:11:PM
وزیر اعظم لکسمبرگ
کیپشن: وزیر اعظم لکسمبرگ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سوئٹزرلینڈمیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم لکسمبرگ زیویر بیٹل سے خصوصی انٹرویو  کیا،  انٹرویو   میں پاکستانی آموں پر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے اس سال لکسمبرگ کے وزیر اعظم کو آم بھیجےتھےاور میں چاہ رہا ہوں کے وزیر اعظم  پاکستانی آموں کے بارے میں اپنی رائے دیں۔جس پر وزیر اعظم لکسمبرگ نے کہا کہ مجھے پاکستانی آموں سے پیار ہےاور مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں لکسمبرگ کاوزیر اعظم نا ہوتا تو شائد پاکستانی آموں کا سفیر ہوتا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

انہوں نے آم بھیجنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا ساتھ اگلے سال اور آم ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔