سیاست میں ہلچل: حکومتی اتحادی جماعت بی اے پی کا بڑا فیصلہ

Jan 18, 2023 | 11:01:AM
بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں اپنی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے
کیپشن: بی اے پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن میں اپنی شناخت برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکمران جماعت بی اے پی کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کےلیے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی بھی شریک ہوئے۔

 بلوچستان عوامی پارٹی نے آئندہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے سیاسی پلیٹ فارم سے ہی حصہ لینے کا اعلان ہے۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صالح بھوتانی اور جان محمد جمالی بی اے پی کے تمام اراکین اسمبلی سےرابطہ رکھیں گے۔