تیراہ کےمیدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا میں باجوڑ ضلع کی دور افتادہ پہاڑی وادی تیراہ کےمیدان سے نقل مکانی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے دوران 10 جنوری سے 11 فروری کے دوران علاقہ میدان سے مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں نے نقل مکانی کی۔
اب باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے پہلے مرحلے کی تکمیل اور دوسرے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کردی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران علاقہ میدان سے مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں نے نقل مکانی کی، اس مرحلے میں متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور انہیں گاڑی کے کرائے کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں تاکہ محفوظ نقل مکانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ 12 فروری سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی اسکروٹنی اور دوبارہ تصدیق کا عمل شروع کیا گیا جو 16 فروری تک جاری رہا، اس عمل کا مقصد امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم، ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ راؤنڈ میں فاتحانہ قدم قدم رکھ دیا
ضلعی انتظامیہ کے حکام نے مزید بتایا کہ نقل مکانی کا دوسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک ہزار 978 خاندانوں کو موبائل سم کے ذریعے فی خاندان ڈھائی لاکھ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں جب کہ باقی متاثرین کو بھی مرحلہ وار امدادی رقوم ادا کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق میدان سے نقل مکانی کا سلسلہ 10 جنوری سے شروع ہو کر 11 فروری تک جاری رہا جب کہ دوسرے مرحلے میں خصوصی توجہ مالی معاونت کی بروقت ادائیگی اور مستحق خاندانوں کی مکمل تصدیق پر مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی ائیر لائن اپریل میں کام شروع کر دے گی