پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصاً تعلیم کے شعبے میں اشتراک بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کا کردار زندگی کے ہر شعبے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلی عصرِ حاضر کا ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’اختلافات میں شدت ‘‘ قومی ٹیم کے کپتان پھٹ پڑے
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک ہیں، اس لیے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ مل کر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔