خوشخبری !بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں امداد کی رقم بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رمضان المبارک سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) بینیفشریز کیلئے خوشی کی خبر آگئی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
سرکاری نیوز ایجنسی کو خصوصی انٹرویو میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ تیرہ ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار پانچ سو روپے کر دیا جائے گا جس کی ادارئیگی ماہ رمضان میں کی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کیلئے پانچ سو روپے کے مزید اضافہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی کنارے پر قبضے کا اسرائیلی اقدام، دنیا کے 100 ممالک نے مذمت کردی
ان کے مطابق اسی طرح پانچ سو روپے کا اضافہ بینظیر نشونما پروگرام کیلئے منظور کیا گیا ہے جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔