شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے: وزیراعظم 

Feb 18, 2025 | 15:44:PM
شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے: وزیراعظم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

صدر رجب طیب اردوان انٹرچینج (ایف 8 اسلام آباد) کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اسلام آباد کیلئے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں:آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کی سپیڈ اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل لائق تحسین ہے، اس منصوبے سے انڈرپاسز اور یوٹرنز بنائے گئے ہیں۔