پختونخوا اسمبلی کے 2آزاد نومنتخب ارکان پی ٹی آئی میں شامل

Feb 18, 2024 | 18:13:PM
 پختونخوا اسمبلی کے 2آزاد نومنتخب ارکان پی ٹی آئی میں شامل
کیپشن: نومنتخب رکن اسمبلی کا علی امین گنڈاپور اور دیگر کیساتھ گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )خیبرپختونخوا سے پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، آزاد حیثیت میں جیتنے والے دو نومنتخب ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اپر کوہستان سے آزاد نو  منتخب ایم پی اے فضل حق اور مانسہرہ (تورغر) سے آزاد ایم پی اے لائق محمد خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نئے شامل ہونے والے آزاد ایم پی ایز کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد اور خوش آمدید کہا، اس موقع پر سپیکر مشتاق غنی ، سابق گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  ساڈا حق اتھے رکھ ، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا، علی امین گنڈا پور