ٹوئٹرمیں بڑی تبدیلی کر دی گئی

Feb 18, 2023 | 10:51:AM
ٹویٹر
کیپشن: ٹویٹر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹوئٹرکا کہنا ہے کہ وہ صرف  دو عنصر کی تصدیق (two-factor authentication)  پر ٹیکسٹ پیغامات کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ20 مارچ کے بعد،صرف  ٹوئٹربلیو سبسکرائبر ٹیکسٹ میسجز کو اپنے ٹو فیکٹر تصدیقی طریقہ کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔اس کا مقصد اکاؤنٹس کو زیادہ محفوظ بنانا ہے، اکاؤنٹ ہولڈر کو پاس ورڈ کے علاوہ تصدیق کا دوسرا طریقہ استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ٹوئٹر ٹیکسٹ میسج، تصدیقی ایپ اور سیکیورٹی کی کے ذریعے 2FA کی اجازت دیتا ہے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ فون نمبر پر مبنی 2FA کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹوئٹرے مالک ایلون مسک نے صارف کے ٹویٹ کے جواب میں "Yup" ٹویٹ کیا کہ کمپنی پالیسی تبدیل کر رہی ہے "کیونکہ Telcos نے 2FA SMS پمپ کرنے کے لیے بوٹ اکاؤنٹس کا استعمال کیا" اور یہ کہ کمپنی کو ہر سال 60 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔

نیلے رنگ کا نشان، جو پہلے سیاست دانوں، مشہور شخصیات، صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کے تصدیق شدہ کھاتوں کے لیے مفت تھا، اب ہر اس شخص کے لیے کھلا ہے جو ادائیگی کے لیے تیار ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس