روپیہ تگڑا ۔۔ڈالر کی قیمت مزید کم۔۔

Feb 18, 2021 | 16:16:PM
 روپیہ تگڑا ۔۔ڈالر کی قیمت مزید کم۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی جس کی وجہ سےڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 140 ارب روپے کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریے کے حوالے سے  مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے اثرات روپے پر پڑنے لگے جس کے باعث روپیہ تگڑا ہو رہا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو ا، قیمت 159 روپے 26 پیسے سے گر کر 158 روپے 93 پیسے ہو گئی ۔یکم فروی سے اب تک ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے سستا ہوا،دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے سستا ہوااور نئی قیمت 159 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔