علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Dec 18, 2025 | 21:03:PM
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کیپشن: طیارہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے  بال بال بچ گیا۔

 ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پرواز سے لینڈنگ کے وقت  پرندہ ٹکرا گیا ،  جس کے باعث طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 359 دبئی سے لاہور پہنچی تھی، جس میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔ ۔

واقعے کے بعد انجینیئرز نے طیارے کو احتیاطی طور پر اگلی پرواز سے روک دیا ہے اور تکنیکی جانچ کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل کلیئرنس کے بعد ہی طیارے کو دوبارہ دبئی کے لیے شیڈول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش, محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی