ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا

Dec 18, 2025 | 14:55:PM
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایران کے صوبہ ہرمزگان کے جزیرہ ہرمز پر اس وقت ایک نادر قدرتی منظر دیکھا گیا جب ساحل کا پانی کا رنگ اچانک سرخ ہو گیا۔

اس دل کش نظارے نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آئرن آکسائیڈ سے بھر پور مٹی کے سمندر میں جانے سے سمندر کا پانی سرخ ہوا۔

 رپورٹس کے مطابق 16 دسمبر کو جنوبی ایران کے ہرمز جزیرے پر شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ۔

بارشوں کے باعث جزیرے کی آئرن آکسائیڈ سے بھرپور سرخ مٹی سمندر میں بہہ گئی، جس سے ساحلی پٹی اور اردگرد کے پانیوں کو سرخ رنگ کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:روسی صدر نے یورپی رہنماؤں کو خنزیر قرار دیدیا