ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری

Dec 18, 2025 | 12:42:PM
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔
بجٹ 2025-26 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
 دوسری جانب ای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلیٰ افسران سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئےانکی آمد پر ہیڈ آفس میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔
چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بیک وقت پنشن اور تنخواہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس
چیئرمین ای ٹی پی بی نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کا معیار چیک کیا، انہوں نےصاف پانی کی فراہمی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے۔