پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،ڈالربھی مزیدسستا

Dec 18, 2025 | 10:38:AM
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،ڈالربھی مزیدسستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیااور 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار کا سنگ میل عبور کرگیا۔

 ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 733 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 72 ہزار 47 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر مزیدسستاہوگیا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پرسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1245 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 559 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا اور کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 70 ہزار 314 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی چھت اپنا گھرسکیم؛ بلاسود قرض حاصل کرنیوالوں کیلئےمزید سہولیات
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔