شنیرا اور فیروزخان میں ’’جنگ‘‘شدت اختیار کرگئی

Dec 18, 2022 | 13:07:PM
وسیم اکرم, فیروز خان , انسٹاگرام ,حمیمہ ملک,جنگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور  اداکار فیروز خان میں انسٹاگرام پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ، دونوں ہی ہار ماننے کو تیار نہیں۔

اداکارہ حمیمہ ملک  نے اپنے بھائی فیروز خان اور بھتیجے سلطان کی ویڈیو  انسٹاگرام پر  شیئر کی جس میں اداکار گاڑی چلا رہے ہیں، ساتھ ہی ان کا بیٹا سلطان بھی ڈرائیونگ سیٹ پر اداکار کی گود میں بیٹھا ہے۔شنیرا نے اداکارہ کی انسٹاگرام  اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور فیروز پر سخت تنقید کی۔

سابق کرکٹرکی اہلیہ نے لکھا مجھے لوگوں کی بے وقوفی پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے، یہ اپنے موٹے دماغ میں یہ بات کیوں نہیں ڈالتے کہ یہ بات کتنی خطرناک ہے۔  یہ عقل کی بات ہے، بچوں کو پیچھے بٹھانا چاہیے اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھنے چاہئیں۔


شنیرا اکرم کی تنقید پر فیروز خان خاموش نہ رہے اور انہوں نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے جواب دیا۔اداکار نے ایک روسی فائٹر کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ریچھ سے لڑ رہا ہے، شنیرا کو مینشن کرتے ہوئے فیروز نے کہا  شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا۔


فیروز خان نے کہا میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔ساتھ ہی اداکار نے علامہ اقبال کی شاعری کا ایک بند شیئر کیا اور ساتھ ہی شنیرا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا وسیم بھائی آپ کے لیے اس کا ترجمہ کردیں گے۔


فیروز خان کا جواب دیکھ کر شنیرا نے ایک بار پھر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا میری  درخواست ہے کہ آپ مجھے جانوروں پر مظالم کی ویڈیوز مت بھیجیں اور مجھے نہیں سمجھ آیا کہ اس کا مطلب کیا ہے۔


جس پر فیروز نے شنیرا کو کہا کہ  آپ اس کو کبھی سمجھ نہیں سکتیں، میں نے وسیم بھائی سے درخواست کی ہے کہ وہ آپ کو اس کا ترجمہ کرکے دیں، اسے سمجھنے کے لیے طاقت کی ضرورت ہے۔یہ جنگ ابھی جاری ہے،آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا؟