لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا۔۔   ملزم نے شادی کے روز ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل

Dec 18, 2021 | 15:24:PM
لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ملزم نے ٹرییکٹر شادی والے مکان پر چڑھا دیا
کیپشن: لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (مانیٹرنگ ڈیسک)دیپالپور میں   لڑکی کو چھیڑنے پر جھگڑے کے بعد ملزم نے شادی کے روزٹریکٹر لڑکی کے گھر پر چڑھا دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق دیپالپور کے رہائشی  نعیم نے چند روز قبل اللہ یار نامی شخص کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی، اللہ یار کے منع کرنے پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں بڑی تبدیلی۔۔ چودھری شجاعت کا نوازشریف سے رابطہ

شادی کی تقریب جاری تھی کہ ملزم نعیم نے لڑکی کی شادی کے روز ٹریکٹر لڑکی کے گھر سے ٹکرا دیا، گھر کی دیوار گرنے سے تقریب میں شریک ایک خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

صدرپولیس نے ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا نکاح ناموں اور حق مہر سے متعلق بڑا حکم
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔