شادیوں کا سیزن۔۔اریبہ حبیب نے اپنی شادی کا کارڈ شئیر کر دیا

Dec 18, 2021 | 13:56:PM
اریبہ حبیب نے شادی کا کارڈ شئیر کر دیا،فائل فوٹو
کیپشن: اریبہ حبیب نے شادی کا کارڈ شئیر کر دیا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی پیا گھر جانے کی تیاری کر لی ہے۔

اریبہ حبیب کی جانب سے گزشتہ شب اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے ’بِسمِ اللّٰہ،‘ بھی لکھی۔ اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کیے گئے شادی کے کارڈ کے ساتھ خوبصور ت موم بتیاں اور مٹھائیوں کے ڈبے بھی رکھے ہوئے ہیں۔

اریبہ حبیب کے مطابق اُن کی شادی نئے سال کے آغاز پر،  پہلے مہینے جنوری کی دوسری تاریخ کو ہے۔

اریبہ حبیب کی یہ پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں،گزشتہ شب ہی شیئر کی گئی اریبہ حبیب کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تہنیتی اور دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    ”ہم شادی کب کررہے ہیں؟“رنبیر کپور کے سوال پر عالیہ بھٹ نے کیا جواب دیا؟؟