صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی نگہداشت بھی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Aug 18, 2025 | 14:05:PM
صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی نگہداشت بھی ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ صرف پودے لگانا کافی نہیں، ان کی نگہداشت بھی ضروری ہے۔

اسپیکر ایاز صادق نے یومِ شجرکاری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنگلات کے کٹاؤ سے بارشیں، سیلاب اور فضائی آلودگی بڑھ رہی ہیں، موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسلوں کو صاف ماحول دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، درخت ماحولیاتی توازن اور کرہ ارض کے حسن کے ضامن ہیں، شجرکاری کو مستقل قومی تحریک بنایا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے مشترکہ عزم کرنا ہوگا، اسکولوں اور شہروں میں شجرکاری مہمات چلائی جائیں، پائیدار ترقی کیلئے ہر فرد شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے۔