2022کے سیلاب کے بعد حکومت کو اربوں ڈالر امداد ملی جو مستحقین تک نہ پہنچی: اسد قیصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد حکومت کو ورلڈ بینک نے موسمی ریڈارز کیلئے فنڈنگ کی لیکن3 سال گزرنے کے باوجود حکومت اس کا ٹینڈر پراسس مکمل نہ کرسکی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگی بجلی کی چھٹی ؟ حکومت نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
انہوں نے کہا کہ اسی غفلت سےعوام کوسیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نہ مل سکی اور عوام کو جانی ومالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ 2022 کے سیلاب کے بعدحکومت کواربوں ڈالرامداد ملی، افسوس یہ امداد مستحقین تک نہیں پہنچائی گئی۔