عمران خان کا شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر رد عمل سامنے آگیا

Aug 18, 2022 | 11:38:AM
عمران خان کا شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر رد عمل سامنے آگیا
کیپشن: عمران خان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی اسپتال منتقلی کی ویڈیو پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے  ٹوئٹر پر شہباز گل کو پمز اسپتال لے جاتے وقت کی ویڈیو شیئر  کی اور  لکھا کہ ’ بنانا ری پبلک میں ڈھلنے کے مناظر، ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا‘ ۔عمران خان نے کہا کہ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے  کے لیے  ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰان اور آصف زرداری جیسے وہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کے خلاف  بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں‘ ۔