افغانستان کا اب صدر میں ہوں۔امراللہ صالح کا دعویٰ

Aug 18, 2021 | 23:30:PM
 افغانستان کا اب صدر میں ہوں۔امراللہ صالح کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت بیشتر علاقوں پر طالبان کا کنٹرول ہوچکا ہے لیکن اس کے باوجود سبکدوش حکومت کے اول نائب صدر امراللہ صالح نے دعوی ٰکیا ہے کہ وہ ملک کے آئین کے مطابق قائم مقام صدرہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امراللہ صالح نے ایک ٹویٹ میں کہا کہافغانستان کے آئین کے مطابق صدر کی غیرموجودگی، موت، بھاگنے اور استعفا کی صورت میں اول نائب صدر ملک کا قائم مقام صدر بن جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت میں اپنے ملک ہی میں موجود ہوں اور قانونی قائم مقام صدرہوں۔ میں تمام لیڈروں سے ان کی حمایت حاصل کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے رابطے کررہا ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ اسماعیل ہانیہ کا ملا برادر کو فون۔ امریکا کو شکست دینے پرمبارک باد