طالبان جیت چکے۔ یورپی یونین کا افغان عوام کیلئے امداد جاری رکھنے کا اعلان 

Aug 18, 2021 | 22:57:PM
 طالبان جیت چکے۔ یورپی یونین کا افغان عوام کیلئے امداد جاری رکھنے کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ طالبان رہنماؤں سے معاملات واضح نہ ہونے تک افغانستان کی ترقیاتی امداد معطل رہے گی تاہم افغان عوام کےلئے انسانی بنیادوں پر امداد جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جتنا جلد ممکن ہو طالبان سے بات کرنا پڑے گی کیونکہ وہ افغانستان میں جنگ جیت چکے ہیں۔
 جوزف بورل کے مطابق طالبان حکومت کو تسلیم نہ کریں پھر بھی افغان عوام کے لئے طالبان سے بات کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سے افغان فوج کی طالبان سے لڑنے کی صلاحیت جانچنے میں غلطی ہوئی ہے۔افغان فوج مزاحمت ہی نہ کر سکی۔ انہوں نے طالبان پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کریں اور افغان عورتوں کوخاص طورپر تحفظ دیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں۔صدر عارف علوی اور خاتون اول نے قائی قبیلے کا روپ دھار لیا، تصاویر وائرل